’’مشن ایمپاسیبل‘‘کی چھٹی فلم میں ٹام کروز کے ساتھ ہنری کیول بھی کاسٹ

پیر 20 مارچ 2017 13:42

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) فلم’’مشن ایمپاسیبل‘‘سلسلے کی چھٹی فلم میں اداکار ہنری کیول بھی کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ’’مشن ایمپاسیبل‘‘سلسلے کی چھٹی فلم میں اداکار ٹام کروز کے ساتھ ایک اہم کردار کے لئے اداکار ہنری کیول کو بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میک کوائری نے اپنے انسٹا گرام پیغام میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کاسٹ میں فلم سپر مین سٹار ہنری کیول کو بھی اہم کردار کے لئے لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ فلم میں ہر طرح کے ایکشن مناظر سے لطف اندوز ہوں گے۔

وقت اشاعت : 20/03/2017 - 13:42:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :