بالی ووڈ‘ شاہ رخ اور رنبیر کپور اگلی فلم میں ایک بار پھر ساتھ کاسٹ

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) بھارتی فلمی دنیا میں شاہ رخ اور رنبیر کپور کی کرن جوہر کی اگلی فلم میں ایک ساتھ انٹری کی خبریں گرم ہوگئیں ۔ ممبئی ان دنوں پھر افواہوں کی زد میں ہے ، ہدایتکار کرن جوہر ، کنگ خان شاہ رخ اور رنبیر کپور ان کا محور ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم اے دل ہے مشکل کی کامیابی کے بعد کرن جوہر اپنی اگلی فلم میں بھی شاہ رخ اور رنبیر کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔ کرن کے قریبی ذرائع نے بھانڈا تو پھوڑ دیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ فلم کی کہانی کیا ہے اور کاسٹ میں دوسرے اداکار کون ہیں البتہ یہ ضرور بتایا ہے کہ سکرپٹ شاہ رخ اور رنبیر کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا جا رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 12:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :