ہندی میڈیم' : والدین، اچھے اسکولز اور انگریزی کی کہانی

پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ صبا قمر کی ڈیبیو بولی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

جمعرات 6 اپریل 2017 20:55

ہندی میڈیم' : والدین، اچھے اسکولز اور انگریزی کی کہانی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) بولی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے صبا قمر کے ساتھ اپنی پہلی فلم 'ہندی میڈیم' کا ٹریلر فیس بک پر شیئر کیا۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی دو ایسے والدین پر مبنی ہے جو اپنی بیٹی کو ایسی تعلیم دلانا چاہتے ہیں جس کی وہ حیثیت نہیں رکھتے، اس ٹریلر میں صبا قمر اور عرفان خان کی مزاحیہ اداکاری کو بھی پیش کیا گیا جو اپنی بیٹی کو ایک اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

جہاں یہ ٹریلر کئی مزاحیہ لمحات سے بھرا ہوا ہے، وہیں سوسائٹی میں اسکول کی مانگ اور انگریزی زبان کو دی جانے والی ترجیح پر بھی بات کی گئی۔فلم چاندی چوک میں رہائش پذیر ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے، جو دہلی منتقل ہونا چاہتا ہے۔ساکت چوہدری کی ہدایات میں بننے والی فلم 'ہندی میڈیم' رواں سال 12 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 06/04/2017 - 20:55:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :