استاد نصرت فتح علی خان کی یاد میں کنسرٹس کا آغاز کل سے ہو گا

جمعہ 31 مارچ 2017 13:08

استاد نصرت فتح علی خان کی یاد میں کنسرٹس کا آغاز کل سے ہو گا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2017ء)استاد نصرت فتح علی خان کی 20 برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹریبیوٹ ٹور سجایا جارہا ہے۔اس ٹور میں استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں مرحوم استاد کے بکھیرے سٴْر سنائی دیں گے۔

(جاری ہے)

بڑے خان صاحب کی بیسیوں برسی پر 48 کنسرٹس سجائے جائیں گے جن میں راحت فتح علی خان اپنی سریلی آواز میں نصرت فتح علی خان کی زندگی کے 48 برسوں کی مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے، کنسرٹس کا آغاز یکم اپریل سے شمالی امریکا کی ریاستوں سے کیا جائے گا۔

راحت فتح علی خان کہتے ہیں کہ استاد نصرت فتح علی خان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا اوریہ مشکل آن کھڑی ہوئی کہ اب غلطی کی تو سمجھانے والا کون ہوگا۔استاد راحت فتح علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان اور پاکستان کا نام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے بے حد خوش بھی ہیں اور پرجوش بھی۔
وقت اشاعت : 31/03/2017 - 13:08:16

Rlated Stars :