پوجا بھٹ 44 برس کی ہوگئیں

بدھ 24 فروری 2016 12:57

پوجا بھٹ 44 برس کی ہوگئیں

ممبئی ۔ 24 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء) معروف اداکارہ پوجا بھٹ 44 برس کی ہوگئیں ۔24 فروری 1972 ء کو ممبئی میں معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے گھر پیدا ہونے والی پوجا بھٹ نے 17 برس کی عمر میں فلم ڈیڈی میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

(جاری ہے)

پوجا کی مشہور فلموں میں دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک ،چاہت ،پھر تیری کہانی یاد آئی ،گنہگار ،زخم اور ناراض شامل ہیں۔ انہوں نے 1991 ء میں فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا جبکہ 1997ء میں انہیں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پوجا بھٹ نے بطور پروڈیوسر فلم دشمن ،زخم ،جسم اور پاپ پیش کیں جبکہ بطور ہدایتکارہ ان کی مشہور فلموں میں پاپ ،جسم 2 ،ہالی ڈے اور کجرارے شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/02/2016 - 12:57:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :