اذان سے متعلق سونو نگھم کا بیان ، مداحوں میں شدید غم و غصہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اپریل 2017 12:11

اذان سے متعلق سونو نگھم کا بیان ، مداحوں میں شدید غم و غصہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2017ء):مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی گلوکار سونو نگھم نے اذان سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا جس نے سوشل میڈیا پر موجود ان کے مداحوں کو سخت مایوس کر دیا ہے۔ اپنے پیغام میں سونو نگھم کا کہنا تھا کہ خدا سب پر اپنی رحمت کرے۔ میں مسلمان نہیںہوں لیکن مجھے روز صبح اذان کی آواز سے نیند سے جاگنا پڑتا ہے۔

بھارت میں یہ مذہبی مجبوری آخر کب ختم ہو گی؟ سونو نگھم کے اس بیان پر ان کے مداحوں نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر صارفین میں سے ایک کا کہنا تھا کہ میںآپ کا مداح ہوں لیکن یہ بیان سراسر بے ہودہ ہے۔

آپ کو دوسرے مذہبی عقائد کی عزت کرنی چاہئیے۔ کیونکہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے ۔ ایک اور مداح نے کہا کہ میں ایک ہندو ہوں۔ لیکن آپ کا نہیں خیال کہ ایسی ہی آہ وزاری مسلمانوں کو بھی ہوتی ہو گی جب ہم نوراتری اور دیگر تہواروں میں لاو¿ڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہیں؟ ٹویٹر صارفین کے سونو نگھم کے بیان پر رد عمل ملاحظہ کیجئیے: جس کے بعد ایک اور پیغام میں سونو نگھم نے کہا کہ جب محمدﷺ نے اسلام بنایا تب بجلی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ کسی مندر یا گردوارے میں بجلی کا استعمال ان لوگوں کو اٹھانے کے لیے کیا جائے جن کا اس مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ سب محض غنڈہ گردی ہے۔


وقت اشاعت : 17/04/2017 - 12:11:25

Rlated Stars :