سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر برقی سائیکل چلاتے ہوئے مٹرگشت کرتے نظر آئے ،ْ

منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:02

سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر برقی سائیکل چلاتے ہوئے مٹرگشت کرتے نظر آئے ،ْ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) دبنگ خان ممبئی کی سڑکوں پر برقی سائیکل چلاتے ہوئے مٹرگشت کرتے نظر آئے اور دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا پورٹ کے مطابق حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے جس میں دبنگ اداکار ممبئی میں اپنے گھر کے ارد گرد برقی سائیکل چلاتے دکھائی دیئے۔نیلے رنگ کی جینز اور شرٹ پہنے سلمان خان اپنی کمپنی بینگ ہیومن ای سائیکل کی ایک برقی سائیکل پر سوار ہوکر اس کی ٹیسٹنگ کررہے تھے جس کا منظر ان کے کئی مداحوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاکر مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/12/2017 - 12:02:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :