سنجے دت کامیڈی فلم ’’بلاک بسٹر ‘‘ میں دکھائی دیں گے

جمعرات 22 مارچ 2018 11:42

سنجے دت کامیڈی فلم ’’بلاک بسٹر ‘‘ میں دکھائی دیں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت متعدد اداکاروں پر مشتمل کامیڈی انٹرٹینمنٹ فلم ’’بلاک بسٹر ‘‘ میں کام کی پیشکش قبول کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے کامیڈی فلمیں بے حد پسند ہیں، ایسی فلموں میں کام سے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے اور بڑی کاسٹ پر مشتمل فلمیں ہمیشہ بڑی تعداد میں شائقین کو متاثر کرتی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار اجے اروڑا اور پیشکش سندیپ سنگھ کی ہے، فلم کی عکسبندی ماریشس میں اپریل میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 11:42:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :