رشی کپور عالیہ بھٹ کے فلموں میں چیلنجنگ کرداروں اور عمدہ اداکاری صلاحیتوں کے معترف

جمعہ 22 جون 2018 13:09

رشی کپور عالیہ بھٹ کے فلموں میں چیلنجنگ کرداروں اور عمدہ اداکاری صلاحیتوں کے معترف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رشی کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے فلموں میں چیلنجنگ کرداروں اور ان کی عمدہ اداکاری صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رشی کپور نے فلم انڈسٹری میں نوجوان اداکاروں کے کام سے متعلق گفتگو میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے فلموں میں چیلنجنگ کرداروں اور ان کی عمدہ اداکاری صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں عالیہ کے فلم ’’راضی ‘‘ اور ’’ہائی وے‘‘ میں چیلنجنگ کردار پسند ہیں اور بہت چھوٹی عمر میں ایسے کردار ادا کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے اور یہ صرف ایک اداکار ہی کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں عالیہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں اچھی فلموں میں اپنی اداکاری صلاحیتں دکھانے کا موقع ملا۔

عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘اور ’’گلی بوائے‘‘ میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 13:09:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :