ہالی وود‘ فلم دی فیٹ آف دی فیوریس کا باکس آفس پر راج

پیر 24 اپریل 2017 13:20

ہالی وود‘ فلم دی فیٹ آف دی فیوریس کا باکس آفس پر راج
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھری ہالی ووڈ فلم دی فیٹ آف دی فیوریس گزشتہ ہفتے بھی باکس آفس پر چھا گئی۔ فلم نے مزید چار ارب پانچ کروڑ روپے کما کر باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ایف گرے کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں چارلیز تھیرون اور ون ڈیزل کے ساتھ ساتھ ڈیوائن دی راک جانسن اور جیسن سٹاٹم اہم کرداروں میں ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر رہنے والی دی باس بے بی کی کہانی ایک 7 سالہ بچے کے بارے میں ہے۔ جس کے ماں باپ ایک اور ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔ یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے ناز نخرے اٹھواتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے ناپسند کرنے لگتا ہے ۔چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لیے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہ مانتا ۔ فلم اس ہفتے صرف ایک ارب تینتیس کروڑ روپے کماسکی ۔فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ اس ہفتے ایک ارب چار کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:20:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :