بالی وڈ میں بے حد سکوپ موجود ہے، ہالی وڈ جانے کے لئے یہ وقت مناسب نہیں،کنگنا رناوت

پیر 6 فروری 2017 13:04

بالی وڈ میں بے حد سکوپ موجود ہے، ہالی وڈ جانے کے لئے یہ وقت مناسب نہیں،کنگنا رناوت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ بالی وڈ کے ادکاروں کیلئے ہالی وڈ جانے کا یہ وقت مناسب نہیں کیونکہ ہالی وڈ کی فلم تھیٹر انڈسٹری زوال پذیر ہے۔

(جاری ہے)

کنگنا رناوت نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے ہالی وڈ میں جانے کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بالی وڈ میں قدم جمانے اور نقش چھوڑنے کیلئے بہترین ہے اور ایسے میں مغرب کی طرف جانا ان کے نزدیک بیوقوفی ہے کیونکہ ان کا تھیٹر بزنس ڈیجیٹل میڈیا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب رہا ہے اور ہالی وڈ اب 15 سال پہلے والے ہالی وڈ کے مقابلے میں بالکل بدل گیا ہے جبکہ بالی وڈ میں بے حد سکوپ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو ہالی وڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہاں لوگ گھات لگائے شکار کیلئے بیٹھے ہیں اور میں شکار نہیں ہونا چاہتی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت سے اداکار عمومی ردعمل کے ڈر سے سچ بولنے سے کتراتے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2017 - 13:04:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :