قابل اعتراض تصاویر‘ بالی وڈ اداکارہ سری دیوی نے بیٹیوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی

اتوار 12 فروری 2017 12:52

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی نے بیٹیوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ان کے قریبی دوست شیکھر کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سری دیوی نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب بیٹی جھانوی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں لہٰذا سری دیوی نے کسی قسم کے تنازعے سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے، ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے۔

دوسری جانب والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد جھانوی کپور اورخوشی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کئی پوسٹ ہٹادی ہیں۔واضح رہے کہ سری دیوی کے شوہر اور نامور پروڈیوسر بونی کپور نے بیٹی جھانوی کپورکی کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔
وقت اشاعت : 12/02/2017 - 12:52:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :