شوبز تقریبات میں جانا چھوڑ دیا، بے سکونی محسوس ہوتی ہے،اداکار نوازالدین صدیقی

پیر 27 مارچ 2017 11:25

شوبز تقریبات میں جانا چھوڑ دیا، بے سکونی محسوس ہوتی ہے،اداکار نوازالدین صدیقی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے شوبز تقریبات میں جانا چھوڑ دیا ہے اس لئے شاید ہی وہ لوگوں کو منظر عام پر نظر آئیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس بات کا اظہار ایک بات چیت کے دوران اس سوال کے جواب میں کیا کہ سلمان خان نے ان کے اپنی تقریب میں کیوں نہیں بلایا تھا۔انہوں نے کہا کہ انھوں نے بلایا لیکن وہ اب دعوتیں قبل کرنے سے انکار کر دیتے ہیں کیونکہ ان کو اب بالی وڈ کی تقریبات میں بے چینی محسوس ہوتی ہے جو طبعیت پر گراں گذرتا ہے۔نوازالدین صدیقی کو فلم سرفروش،بلیک فرائیڈے،گینگز آف واسع پور،ڈارک ہارس اور پپلی لائیو سے شہرت ملی ۔

وقت اشاعت : 27/03/2017 - 11:25:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :