فلمسٹار میرا نے آئندہ سے اپنا فلمی معاوضہ 75لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا

ہسپتال کے پراجیکٹ کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے ، بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے 2کروڑ روپے معاوضہ وصول کروںگی‘ گفتگو

منگل 16 مئی 2017 13:35

فلمسٹار میرا نے آئندہ سے اپنا فلمی معاوضہ 75لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) فلمسٹار میرا نے آئندہ سے اپنا فلمی معاوضہ 75لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لئے دو کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے اور میں نے طویل عرصے سے اپنے معاوضے میں اضافہ بھی نہیں کیا تھا تاہم اب ہسپتال کے پراجیکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بننے والی فلموں کا معاوضہ 75لاکھ کر دیا ہے جبکہ بالی ووڈ میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2کروڑ روپے وصول کروں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اور اسی جذبے کے تحت میں نے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا ، چند ایک صاحب ثروت لوگ آگے آئے ہیں مگر اکثریت اس نیک کام میں پیچھے رہی ہے اور میں ان سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس نیک مقصد میں میرے ساتھ شامل ہوں تاکہ میری اور انکی آخرت بہتر ہو سکے ۔
وقت اشاعت : 16/05/2017 - 13:35:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :