فلم انڈسٹری ایک خوفناک جگہ ہے ، پریانکا چوپڑا

جمعرات 4 مئی 2017 18:20

فلم انڈسٹری ایک خوفناک جگہ ہے ، پریانکا چوپڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری ایک خوفناک جگہ ہے ،یہاں آپ کو یکسر مسترد کیا جاسکتا ہے ،مجھے بھی متعدد بار مسترد کیا گیا،جس پر میں بہت روئی،مجھے کہا گیا کہ خواتین اداکار کو بدلاجاسکتا ہے کیونکہ وہ مرد اداکار کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

گلیمر میگزین کے تازہ شمارے کے صفحہ اول کی زینت بننے والی پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری کا اپنے ہائی اسکول کے تجربات سے مقابلہ کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بھی دنیا بھر کی اداکارائوں کی طرح مرد اداکاروں کے مقابلے میں بہت کم معاوضہ دیا جاتا ہے۔

اپنی نئی ا آنے والی فلم بے واچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم میںوہ ایک کاروباری خاتون کا کردار ادا کررہی ہیںجس کا خاندانی کاروبار اس کے بھائی کو دے دیا جاتا ہے کیونکہ وہ مرد ہے،اس لئے وہ اپنے آپکو ثابت کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 04/05/2017 - 18:20:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :