رشی کپور کا بالی وڈ فلم انڈسٹری کی تمام شخصیات کو ونود کھنہ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ

جمعہ 5 مئی 2017 19:29

رشی کپور کا بالی وڈ فلم انڈسٹری کی تمام شخصیات کو ونود کھنہ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار رشی کپور نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کی تمام شخصیات کا ونود کھنہ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ونود کھنہ جو27اپریل کو کینسر کے باعث اس دنا سے چل بسے ان کی دعائیہ تقریب بدھ کو ہوئی جس میں بالی وڈ کے متعدد اداکاروں سمیت امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان ،عامر خان ،ہرتیک روشن ،سوناکشی سنہا،فرحان اختر،زویااختر،ارباز خان،تبو ،کرن رائو،مادھوری ڈکشت،سری دیوی شامل تھیں جبکہ نوجوان اداکاروں میں آتھیاشیٹھی ،سورج پنچولی،مصطفی اور نصیر الدین کا بیٹے ویوین بھی موجود تھا۔

وقت اشاعت : 05/05/2017 - 19:29:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :