فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی ٹو‘ کا آتے ہی باکس آفس پر قبضہ

فلم نے تین دنوں میں 15 ارب19کروڑ روپے کا بزنس کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

پیر 8 مئی 2017 18:03

فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی ٹو‘ کا آتے ہی باکس آفس پر قبضہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) ہالی ووڈ فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی ٹو‘ نے’ فیٹ آف دی فیوریس‘ کو باکس آفس ریس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم نے تین دنوں میں 15 ارب19کروڑ روپے کا بزنس کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم’ 'گارڈیئنز آف دی گلیکسی ‘ 2014 میں بننے والی فلم کا سیکویل ہے۔

اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے، جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔گزشتہ تین ہفتے سے باکس آفس کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے فلم ’فیٹ آف دی فیوریس‘ اس ہفتے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی کے مطابق ایک پراسرار خاتون ون ڈیزل کو جرائم کی دنیا میں لے کر آتیہے اور اسے باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا، جبکہ ڈوم کی دغا بازی کے باعث دیگر ساتھیوں کو ایسی آزمائش کا سامنا ہوتا ہے جو پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھی۔

فلم نے اس ہفتے صرف90 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہنے والی ’دی باس بے بی‘ کی کہانی ایک 7 سالہ بچے کے بارے میں ہے، جس کے ماں باپ ایک اور ننھا بچہ گود لیتے ہیں۔یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے ناز نخرے آٹھواتے ہیں، چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لیے گھومتا ہے، بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہ مانتا۔ فلم نے اس ہفتے 65 کروڑ روپے بٹورے اور تیسرے نمبر پر رہی ہے۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 18:03:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :