بھارت میں پہلا ہارر فلم فیسٹیول 19 مئی سے شروع ہوگا

اتوار 14 مئی 2017 18:21

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) بھارت میں پہلا ہارر فلم فیسٹیول 19 مئی سے شروع ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیسٹیول وائی بی چوہان سینٹر اور رویندر تھیٹر مندر میں ہوگا جس میں 50 سے زیادہ فلمیں دکھائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تین دن تک چلنے والے اس فیسٹیول میں شارٹ ہارر فلموں کو دکھایا جائے گا۔ فیسٹیول کے منتظمین نے بتایا کہ فیسٹیول تمام ہارر فلمیں بنانے والے فلم سازوں کو اپنا ہنر دکھانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کریگا۔

وقت اشاعت : 14/05/2017 - 18:21:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :