بالی وڈ اداکارہ تپسی پنو مصنف شیو اروڑ کے ناول پر مبنی فلم میں کام کریں گی

ہفتہ 10 جون 2017 20:43

بالی وڈ اداکارہ تپسی پنو مصنف شیو اروڑ کے ناول پر مبنی فلم میں کام کریں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ تپسی پنو مصنف شیو اروڑ کے ناول پر مبنی فلم میں کام کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تپسی پنو مصنف شیو اروڑ کے پہلے تحریر کردہ ناول آپریشن جناح پر مبنی فلم میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کر لیا گیا،فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا، مصنف شیو اروڑ کا سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ان کے اس ناول کے سرورق پر جس لڑکی کی تصویر بنی ہوئی ہے اس کی درحقیقت شکل تپسی پنو سے ملتی ہے جس کے جواب میں تپسی پنو کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ناول پڑھا ہے لیکن کبھی اس بات پر کبھی غور ہی نہیں کیا کہ سرورق پر جس لڑکی کی تصویر بنی ہوئی ہے وہ ان کی مشابہہ ہے،وہ فلم کی عکسبندی کی بے صبری سے منتظر ہیں۔

وقت اشاعت : 10/06/2017 - 20:43:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :