رنبیر کپور ایک بار پھر کترینہ کیف کے ساتھ فلم بنانے کے خواہشمند

ہفتہ 10 جون 2017 20:46

رنبیر کپور ایک بار پھر کترینہ کیف کے ساتھ فلم بنانے کے خواہشمند
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنی سابقہ محبوبہ اور بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں صرف کترینہ کیلئے فلم بنانا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنبیر اور کترینہ کی علیحدگی کی خبروں نے ان کے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا تھا، دونوں اداکار علیحدگی سے قبل ایک ہی فلیٹ میں رہتے تھے لیکن علیحدگی کے بعد دونوں نے نہ صرف اپنی راہیں جدا کرلی تھیں بلکہ ایک دوسرے سے بات چیت بھی بند کردی تھی، جس سے ان کی فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ بھی خاصی متاثرہوئی تھی۔

گزشتہ روزفلم کی تشہیری تقریب کے دوران علیحدگی کے بعد پہلی بار دونوں اداکاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کام کو سراہا جب کہ رنبیر نے کترینہ کے بارے میں کہا کہ کترینہ کامیاب فلموں کی مشین ہیں اورمیں مستقبل میں میں صرف کترینہ کیلئے فلم بنانا چاہوں گا جب کہ کترینہ نے رنبیر کی بات پر مسکراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 10/06/2017 - 20:46:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :