بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے دو ’’شیطان ممالک‘‘ ، وزرائے اعظم مسلمانوں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،وینا ملک

جمعرات 6 جولائی 2017 20:43

بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے دو ’’شیطان ممالک‘‘ ، وزرائے اعظم مسلمانوں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،وینا ملک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے دو ’’شیطان ممالک‘‘ اور ان کے وزرائے اعظم کو مسلمانوں کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں اسرائیل کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مختلف دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی کرچکے ہیں۔

ویناملک نے ملاقات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے ’’دو شیطان ممالک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کامقصد صرف اور صرف مسلمانوں کی تباہی ہے، یہ دونوں مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل اسی طرح ہے جیسے سانپ سے ملنے سنپولا جارہا ہے اور یہ کہ مودی (اس دورے میں) اپنے ’بڑے ابو‘ یعنی اسرائیلی وزیراعظم سے مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویناملک نے دونوں ممالک کو فطرتاً ایک ہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے کشمیر اور فلسطین میں ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے اور نہتے مسلمانوں کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ وینا کا کہنا تھا کہ کہا تو یہ جارہا ہے کہ اس دورے مقصد دراصل دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے لیکن حقیقتاً اس دورے کے پیچھے دفاعی مقاصد نظر ا?رہے ہیں۔واضح رہے کہ نریندر مودی پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں جنہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 06/07/2017 - 20:43:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :