فیملی عدالت نے فلمسٹار نور کی جانب سے طلاق کے دعویٰ پر سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی

پیر 10 جولائی 2017 19:58

فیملی عدالت نے فلمسٹار نور کی جانب سے طلاق کے دعویٰ پر سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) فیملی عدالت نے فلمسٹار نور کی جانب سے طلاق کے دعویٰ پر اس کے شوہر قاسم ولی کو جواب داخل کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی، سماعت کے دوران قاسم ولی کے وکیل نے استدعا کی کہ انہیں دعویٰ پر جواب داخل کروانے کی مہلت دی جائے جبکہ اداکارہ نور کے شوہر قاسم ولی نے عدالت سے استدعا کی کہ نور بخاری کا بیان اس کی موجودگی میں ریکارڈ کیا جائے، عدالت میں اداکارہ نور کے وکیل کا موقف تھا کہ قاسم ولی عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں اور بلاجواز جواب داخل نہیں کروا رہے، لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے، عدالت نے قاسم ولی کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، اداکارہ نور بخاری کی جانب سے دعویٰ دائر کیا گیا کہ وہ گھریلو اختلافات کی وجہ سے قاسم ولی کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی لہٰذا عدالت خلع کی بنیاد پر طلاق کی ڈگری جاری کر دے۔

وقت اشاعت : 10/07/2017 - 19:58:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :