فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی، ڈسٹری بیوٹروں کا سلمان خان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ

منگل 11 جولائی 2017 19:07

فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی، ڈسٹری بیوٹروں کا سلمان خان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ
ممبئی:(اردوپوانٹ تازہ ترین-11جولائی2017ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز نے ان سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کرڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد چھوٹے سنیما ڈسٹری بیوٹرز میں سے ہر ایک کو تقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، جس پر انہوں نے سلمان خان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان خان فلمز پروڈکشن ہاؤس کے زیر سایہ بننے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ 105 کروڑ سے زائد کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے۔ فلم کی ریلیز کے موقع پر سلمان خان سمیت کئی مداحوں اور ڈسٹری بیوٹرز کو امید تھی کہ فلم ریکارڈ توڑ کمائی کرے گی تاہم ڈسٹری بیوٹرز نے بھی مہنگے داموں فلم کے مالکانہ حقوق خرید لیے تاہم نمائش کے بعد فلم 6 روز میں محض 100 کروڑ کا بزنس ہی کرسکی۔ جبکہ بھارت میں فلم ریلیز ہونے کے بعد 12دنوں کے اندر 120کروڑ کما سکی۔ تاہم ذرائع کہ مطابق جلد ہی سلمان کی جانب سے نقصان کے ازالے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 19:07:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :