شوبز میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیں رکھتی ‘ حناء دلپزیر

ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جن کو خدا کی ذات بہت جلد عزت وشہرت سے نواز دیتی ہے‘ گفتگو

بدھ 12 جولائی 2017 13:05

شوبز میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیں رکھتی ‘ حناء دلپزیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) سینئر اداکارہ حناء دلپزیر نے کہا ہے کہ میرا شوبز میں کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں اور نہ ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے بازی کے رحجان پر یقین رکھتی ہوں ، میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جن کو خدا کی ذات بہت جلد عزت اور شہرت سے نواز دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ڈرامہ سیریز ’’ عینی کی آئے گی بارات ‘‘ میں بھی اداکاری کی مگر حقیقی شہرت مجھے سٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ سے ملی اور آج بھی میری وجہ شہرت بلبلے کا کردار ’’ مومو ‘‘ہے ، میں جہاں بھی جائوں تو بالخصوص بچے مجھے دیکھ کر مومو کا شور مچا دیتے ہیں ، میرا یہ کردار بچوں سمیت بڑوں میں بھی مقبول ہوا ۔

بعض اوقات مجھے شاپنگ کے لئے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں چھپ چھپا کر جائوں تاکہ لوگ مجھے پہچان نہ سکیں ۔ حناء دلپزیر نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی محبت پر ان کی مشکور ہوں اور ان کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 13:05:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :