جونیئر اداکار شوبز کے میدان میں کامیابی کیلئے محنت کے ساتھ سینئرز سے ضرور رہنمائی لیں‘ عرفان کھوسٹ

پاکستان میں اداکاری کی کوئی اکیڈمی یا یونیورسٹی نہیں ،سینئر اداکار ہی جونیئرز کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں

منگل 1 اگست 2017 13:18

جونیئر اداکار شوبز کے میدان میں کامیابی کیلئے محنت کے ساتھ سینئرز سے ضرور رہنمائی لیں‘ عرفان کھوسٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2017ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداکاری کی کوئی اکیڈمی یا یونیورسٹی نہیں ،صرف سینئر اداکار ہی جونیئر اداکاروں کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ،جو بھی جونیئر آج کامیابیوں کی بلندیوں پر ہیں انہوں نے اپنے سینئرز کی عزت کرنے کے ساتھ ان سے سیکھا بھی ہے۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے سرمد کھوسٹ میں شوبز میں آگے بڑھنے کی قدرتی صلاحیتیں موجود تھیں مگر اس کے باوجود وہ مجھے اور اپنے دوسرے سینئر اداکاروں کو فالو کرنے کے ساتھ ان سے ٹپس بھی لیتا رہا ۔

باپ ہونے کی حیثیت سے مجھے خوشی ہے کہ وہ آج کامیابیوں کے اس مقام پر ہے جس پر کسی باپ کو فخر ہو سکتاہے ۔

(جاری ہے)

عرفان کھوسٹ نے کہا کہ میں جونیئر اداکاروں سے کہوں گا کہ اگر وہ شوبز کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو محنت کے ساتھ اپنے سینئر اداکاروں سے ضرور رہنما لیں کیونکہ جنہوں نے بھی اپنے سینئرز کی عزت و قدر کی وہی کامیاب ٹھہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں میں اکیڈمیاں بنانی چاہئیں جن میں نئے ٹیلنٹ کو اداکاری ،موسیقی ، ڈائریکشن ، ڈرامہ میکنگ کے بارے میں تربیت دی جا سکے تاکہ آنے والے وقتوں میں وہ اپنے سینئرز کی جگہ حاصل کر سکیں ۔

وقت اشاعت : 01/08/2017 - 13:18:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :