’’ باجی راو مستانی‘‘بہترین فلم ہے، شاہد کپور

اتوار 6 اگست 2017 14:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ’’ باجی راو مستانی‘‘کو بہترین فلم قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے تازہ انٹرویو میں ہدایتکار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’باجی راو مستانی‘‘ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ ایک بہترین فلم ہے جس میں فلم میں محبت اور تار یخ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

میں خوش ہوں کہ سنجے کی آنیوالی فلم’’ پدماوتی ‘‘ میں کا م کررہاہوں۔ پدماوتی کی دیگر اہم کاسٹ میں دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 06/08/2017 - 14:40:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :