اداکارہ میرا ہسپتال کے منصوبے کے لئے دوبارہ سر گرم ہو گئیں

کچھ نا گزیر وجوہات کی وجہ سے خلل آیا ، دوبارہ متحرک ہو گئی ہوں‘ اداکارہ

ہفتہ 12 اگست 2017 13:24

اداکارہ میرا ہسپتال کے منصوبے کے لئے دوبارہ سر گرم ہو گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) اداکارہ میرا ہسپتال کے منصوبے کے لئے دوبارہ سر گرم ہو گئیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ نا گزیر وجوہات کی وجہ سے تھوڑا خلل آیا لیکن اب دوبارہ متحرک ہو گئی ہوں۔

(جاری ہے)

میری کوشش ہو گی کہ منصوبے کی دستاویزات کو حتمی شکل دے کر اس منصوبے کو حقیقت کا رنگ دوں جس کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ میرا نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے صاحب ثروت لوگ بڑھ چڑھ کر آگے آئیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ایک عمارت کھڑی ہو سکے جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جائے۔

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 13:24:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :