ریچل خان انگلینڈ میں سیرو تفریح کرنے کے بعد کل پاکستان واپس پہنچیں گی

فنکاروں کو اپنی ذات کیلئے بھی کچھ وقت نکال لینا چاہیے دنیا کے کام تو ساری زندگی چلتے رہتے ہیں‘ گفتگو

پیر 14 اگست 2017 14:38

ریچل خان انگلینڈ میں سیرو تفریح کرنے کے بعد کل پاکستان واپس پہنچیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) اداکارہ و ماڈل ریچل خان انگلینڈ میں سیرو تفریح کرنے کے بعد کل ( منگل ) پاکستان واپس پہنچیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ریچل خان اپنی بے پناہ فنی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہو چکی تھیں جسے دور کرنے کے لئے وہ انگلینڈ گئی تھیں جہاں انہوں نے انگلینڈ کے تاریخی مقامات دیکھنے کے ساتھ شاپنگ بھی کی اور وہاں پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو اپنی ذات کے لئے بھی کچھ وقت نکال لینا چاہیے دنیا کے کام تو ساری زندگی چلتے رہتے ہیں ۔ میں مسلسل کمرشل ، ٹی وی اور فلموں میں مصروفیات کی وجہ سے ذہنی دبائو میں تھی اور اپنے اس دبائو کو ختم کرنے کے لئے میں نے سیرو تفریح کا پروگرام بنایا اور اب میں فریش ہو کر دوبارہ پاکستان آرہی ہوں اور چند روز آرام کرنے کے بعد اپنی شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دوں گی ۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 14:38:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :