پاکستان کا یوم آزادی; بھارتی اداکار رشی کپور نے بھی مبارکباد دے دی

پیر 14 اگست 2017 14:51

پاکستان کا یوم آزادی; بھارتی اداکار رشی کپور نے بھی مبارکباد دے دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی اداکار رشی کپور نے بھی یوم آ ذادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رشی کپور کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام پاکستانی ساتھیوں کو یوم آزادی کے دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں بھائی چارے، امن اور محبت کو فروغ دینا چاہئیے۔ رشی کپور کے اس ٹویٹ پر پاکستانی صارفین نے بھی انہیں سراہا کہ انہوں نے آج کے دن تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر بلا امتیازمبارکباد پیش کی۔

وقت اشاعت : 14/08/2017 - 14:51:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :