تامل فلم ’’ویوگم‘‘ میں کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا ،اکشرا ہاسن

جمعہ 25 اگست 2017 14:16

تامل فلم ’’ویوگم‘‘ میں کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا ،اکشرا ہاسن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ اکشرا ہاسن نے کہا کہ تامل فلم ’’ویوگم‘‘ میں کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمال ہاسن کی چھوٹی بیٹی جنہوں نے فلم ’’شمیتابھ‘‘ سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اب وہ ایک تامل فلم ’’ویوگم‘‘ میں اجیتھ کے ہمراہ جلوہ گر ہوئیں ۔فلم کی کاسٹ میں کاجول اگریوال،اکشرا ہاسن ،وویک ابرائے،اجیتھ کمار شامل ہیں۔فلم23اگست کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ،جس سے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

وقت اشاعت : 25/08/2017 - 14:16:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :