شاہ رخ خان کی ٹیچر کا دلچسپ انکشاف

ہنس راج کالج میں شاہ رخ کو معاشیات کا مضمون پڑھایا ،وہ ہمیشہ ہاکی اسٹک ہاتھ میں اٹھائے کلاس میں لیٹ داخل ہوتے ،ٹیچرکاٹوئٹ پرانی یادیں تازہ کرنے پر شاہ رخ خان کا ٹیچر کو شکریہ کا ٹوئٹ،کلاس میں دیر سے آنے پر معافی بھی مانگی

بدھ 6 ستمبر 2017 16:06

شاہ رخ خان کی ٹیچر کا دلچسپ انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) اداکارشاہ رخ خان صرف بالی ووڈ کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی کنگ ہیں جہاں برسوں گزرنے کے باوجود آج بھی اپنے استادوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔ ٹیچرز ڈے کے موقعے پر شاہ رخ خان کی ٹیچرنے ان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرکے ان کے مداحوں کو مزیدار سرپرائز دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں گزشتہ روزٹیچرز ڈے منایا گیا اوراس دن کی مناسبت سے شاہ رخ خان کی ٹیچر نے ٹوئٹر پر ان کے لیے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان 1986 سے 1989 تک اکنامکس کے طالبعلم تھے اوروہ انہیں معاشیات کا مضمون پڑھاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے شاہ رخ ہمیشہ کلاس میں دیر سے آتے تھے اورہاکی اسٹک ان کے ہاتھ میں ہوتی تھی لیکن مجھے ان پر کبھی غصہ نہیں آیا کیونکہ وہ ایک بہترین شاگرد تھے اورانہوں نے ہنس راج کالج میں ٹاپ کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے اپنی ٹیچر کی اس ٹوئٹ کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں اس بات کی معافی بھی مانگی کہ وہ کلاس میں دیر سے پہنچا کرتے تھے۔
وقت اشاعت : 06/09/2017 - 16:06:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :