ہمایوں سعید بالی ووڈ اداکارہ کرینہ ،کترینہ اور ایشوریا کے مداح نکلے،تینوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

بدھ 6 ستمبر 2017 16:06

ہمایوں سعید بالی ووڈ اداکارہ کرینہ ،کترینہ اور ایشوریا کے مداح نکلے،تینوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی دل بات باہر آگئی ، بالی ووڈ اداکاروں کے مداح نکلے ،کرینہ کپور،کترینہ کیف اور ایشوریا رائے بہت پسند ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کن کن اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں جس کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ کرینہ کپورخان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

ہمایوں نے مزید کہا کہ کرینہ بہت اچھی اور باصلاحیت اداکارہ ہیں ، کرینہ کے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کترینہ بے انتہا خوبصورت ہیں جب کہ ایشوریا رائے بھی اس فہرست میں شامل ہیں، ایشوریا رائے کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں لہٰذا اگر انہیں موقع ملا تو وہ ان تین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔
وقت اشاعت : 06/09/2017 - 16:06:45

Rlated Stars :