ہالی وڈ فلم اوتار بکس آفس پر چھٹے ہفتے بھی سرفہرست رہی

منگل 26 جنوری 2010 19:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26جنوری۔ 2010ء) ہالی وڈ فلم اوقار بکس آفس پر چھٹے ہفتے بھی سرفہرست رہی۔ فلم میں صرف چین میں 7 کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ بالی وڈ کے ڈارئریکٹر جیمز کیمرون کی فلم اوتار چار جنوری کو چین کے سینماء گھروں کی زینت بنی اور صرف تین ہفتوں میں ریکارڈ بزنس کیا۔

(جاری ہے)

باکس آفس کے مطابق دنیا بھر میں فلم کے اب تک ایک ارب آٹھ کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اس سے پہلے1997-98 ء کے دوران جیمز کیمون کی فلم ٹائی ٹینک کی ٹکٹوں کی فروخت سے ایک ارب آٹھ کروڑ 43 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے تھے۔ فلمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ یہ فلم سابق فلم ٹائی ٹینک کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

وقت اشاعت : 26/01/2010 - 19:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :