بھارتی اداکار بوبی دیول کی فلموں میں واپسی

اتوار 10 ستمبر 2017 14:00

بھارتی اداکار بوبی دیول کی فلموں میں واپسی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے فلمی دنیا میں دوبارہ واپسی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق چار برس سے پردہ سکرین سے غائب رہنے والے اداکار بوبی دیول نے ایک بار پھر سے فلمی سرگرمیوں کا آغاز کر لیا ہے، حال میںانہوں نے اپنی نئی فلم 'پوسٹربوائز ' کی عکسبندی شروع کروائی ہے جس میں ان کے ہمراہ ان کے بھائی اداکار سنی دیول اور اداکار شریاس تلپاڑے اہم کردار نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

' پوسٹر بوائز ' ماضی کی مراٹھی فلم کی ہندی ری میک فلم ہے جواداکار شریاس تلپاڑے کی ہی ہدایتکاری میں بنائی جا رہی ہے۔ فلم ' پوسٹر بوائز'آئندہ ہفتہ سینما گھروںکی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 10/09/2017 - 14:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :