تبو کی خواہش پر انہیں فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا حصہ بنایا ہے، روہت شیٹھی

پیر 9 اکتوبر 2017 13:33

تبو کی خواہش پر انہیں فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا حصہ بنایا ہے، روہت شیٹھی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی نے کہا ہے کہ تبو کی خواہش پر انہیں فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا حصہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹھی نے اپنے حالیہ ا نٹرویو میںکہا ہے کہ ایک بار تبو نے مجھ سے کامیڈی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھیں اور اس وقت میں ’’گول مال‘‘ سلسلے کی فلم ’’گول مال اگین ‘‘ پر کام کر رہا تھا اور پھر میں نے تبو کو اس فلم کے لئے کاسٹ کر لیا ۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں میں بہت پریشان تھا کیونکہ تبو کو ہمیشہ سنجیدہ ہی دیکھا تھا لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور وہ ایک ہنس مکھ خاتون ہیں ۔تبو پہلی بار کنعال کھیمو کے ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔فلم 20اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 09/10/2017 - 13:33:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :