ڈریم گرل اداکارہ ہیما مالنی نے زندگی کی 69بہاریں دیکھ لیں

پیر 16 اکتوبر 2017 14:35

ڈریم گرل اداکارہ ہیما مالنی نے زندگی کی 69بہاریں دیکھ لیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)بالی وڈ کی ڈریم گرل اداکارہ ہیما مالنی 69 برس کی ہو گئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی 16اکتوبر1948کو پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1963میں تامل فلم ’’اتھو ستہام‘‘ سے کیا اس کے بعد وہ مرکزی کردار میں 1968ء میں بننے والی فلم ’’سپنوں کا سوداگر ‘‘میں نظر آئیں۔انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی فلمیں کیں ،فلموں میں وہ اپنے شوہر اداکار دھرمیندر کے علاوہ امیتابھ بچن ، راجیش کھنہ اور دیو آنند کے ساتھ نظر آئیں ۔ہیما کو1973میں فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈجبکہ 2000ء میں انہیں فلم فیئر لائف اچیومنٹ کے ایوراڈ سے نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 16/10/2017 - 14:35:46

Rlated Stars :