فلم ’’ارتھ‘‘ کا بھی ریمیک بننا چاہیئے، شبانہ اعظمی

پیر 23 اکتوبر 2017 12:40

فلم ’’ارتھ‘‘ کا بھی ریمیک بننا چاہیئے، شبانہ اعظمی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ آرٹ فلم ’’ارتھ‘‘ کا ریمیک بننا چاہیئے جس میں ودیا بالن جلوہ گر ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبانہ اعظمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں سیکوئل کا بہت دور دورہ ہے۔

(جاری ہے)

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں کون سی فلم کا ریمیک بننا چاہیئے جس پر ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’ارتھ‘‘ کا ریمیک بننا چاہیئے کیونکہ وہ ایک میچور محبت کی کہانی ہے اور مجھے یقین ہے کہ فلم کا ریمیک شائقین میں بہت مقبول ہو گا۔

فلم میں ودیا بالن کو کاسٹ کیا جائے کیونکہ وہ ایک اچھی اور بہترین اداکارہ ہیں۔ ودیا کی آواز بہت خوبصورت ہے اور وہ اپنے آپ کو ہر قسم کے کردار میں ڈھالنا بخوبی جانتی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2017 - 12:40:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :