اداکارہ میرا کا تکذیب نکاح کا کیس فیملی جج بابر ندیم کو ارسال کردیا گیا

بدھ 1 نومبر 2017 19:05

اداکارہ میرا کا تکذیب نکاح کا کیس فیملی جج بابر ندیم کو ارسال کردیا گیا
لاہور۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نے فلمسٹار میرا کا تکذیب نکاح کا کیس فیملی جج بابر ندیم کو ارسال کردیا۔ قبل ازیںفیملی جج بشری ٰخالد نے فلمسٹار میرا کا کیس ذاتی وجوہات کی بنا ء پر سننے سے انکار کردیا تھا۔ فیملی جج بابر ندیم نے اداکارہ کے وکیل کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عتیق الرحمان نامی شخص نے اداکارہ کا شوہر ہونے کا دعوی کیا تھا، اداکارہ میرا نے فیملی عدالت میں تکذیب نکاح کی درخواست جمع کروا رکھی ہے۔ اداکارہ میرا کے مطابق وہ عتیق الرحمان نامی شخص کو جانتی نہیں، جھوٹے اور فراڈیے شخص نے شہرت کے لیے نکاح کا جھوٹا ڈرامہ کیا۔ اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست نو سال سے فیملی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

وقت اشاعت : 01/11/2017 - 19:05:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :