فلم میں ساتھی اداکار کو دھوکا دینے والے مناظر عکسبند کرانا بہت مشکل ہوتا ہے،سوناکشی

جمعرات 2 نومبر 2017 14:42

فلم میں ساتھی اداکار کو دھوکا دینے والے مناظر عکسبند کرانا بہت مشکل ہوتا ہے،سوناکشی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ میرے لئے کسی فلم میں ساتھی اداکار کو گمراہ اور بہکانے والے مناظر عکسبند کرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ہر اداکار میں کوئی نہ کوئی ایسی چیز ضرور ہوتی ہے جسے کرنے میں اسے مشکل یا پریشانی پیش آتی ہے چاہے وہ کامیڈی ہو ، جذباتی مناظر یا گمراہ اور بہکانے والے مناظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں لیکن انہیں فلم ’’اتفاق‘‘ میں سدھارتھ کے ساتھ ہی نہٰں بلکہ کسی بھی فلم میں گمراہ اور بہکانے والے مناظر کی عکسبندی میں پریشانی ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 02/11/2017 - 14:42:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :