بالی ووڈ کامیڈی فلم ’’فکرے ریٹرن ‘‘ 15 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 6 نومبر 2017 19:22

بالی ووڈ کامیڈی فلم ’’فکرے ریٹرن ‘‘ 15 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) بالی ووڈ کامیڈی فلم ’’فکرے ریٹرن ‘‘ 15 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مریگھدیپ سنگھ لامبا کی ہدایتکار ی میں بننے والی فلم فکرے ریٹرن جو کہ 2013میں بننے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم فکرے کا سیکوئل ہے ۔

(جاری ہے)

اس فلم میں بالی ووڈ اداکار علی فضل، پلکت سمراٹ، ورون شرمااور منجوت سنگھ سمیت ریچا چھڈامرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پریا انند ، پنکج تریپاٹھی و دیگر شامل ہیں۔فلم 15دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 06/11/2017 - 19:22:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :