دی گریٹ محمد علی ایوارڈ شو کی تقریب مارچ میں منعقد ہو گی

شوبز میں گراہ قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اداکاروں کو ایوارڈ دئیے جائینگے

جمعرات 16 نومبر 2017 12:24

دی گریٹ محمد علی ایوارڈ شو کی تقریب مارچ میں منعقد ہو گی
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) اداکار اچھی خان ، سنگیتا بیگم ، راحیلہ آغا،منور سعید سمیت دیگر اداکاروںکو پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی (مرحوم )کے نام سے جاری ہونے والے دی گریٹ محمد علی ایوارڈ دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کی تقریب اگلے سال مارچ میں کراچی آرٹ کونسل میں منعقدکی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق شوبز کے میدان میں گراہ قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان اداکاروں کو دی گریٹ محمد علی ایوارڈ دئیے جائیں گے ۔ سید اشرف علی اور سید مسرو ر علی اس ایوارڈ شو کے آرگنائز ر ہیں۔

وقت اشاعت : 16/11/2017 - 12:24:17

Rlated Stars :