اداکارہ شان کی فلم ’’ارتھ 2‘‘کا دوسرا گانا بھی ریلیز کر دیاگیا

’عادت‘‘ نامی اس گانے کو ثناء ذوالفقار نے گایا جبکہ اس میں حمیمہ ملک کو منفرد انداز سے پیش کیا گیا ہے

پیر 4 دسمبر 2017 12:10

اداکارہ شان کی فلم ’’ارتھ 2‘‘کا دوسرا گانا بھی ریلیز کر دیاگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ’ارتھ 2‘ طویل عرصے سے خبروں میں ہے جس کا اب دوسرا گانا بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔’عادت‘ نامی اس گانے کو ثناء ذوالفقار نے گایا ہے جبکہ اس میں حمیمہ ملک کو منفرد انداز سے پیش کیا گیا ہے۔پرتعیش گاڑیاں، تاریخی عمارات اور مہنگے ملبوسات، بلاشبتہ یہ گانا پرتعیش احساس دلاتا ہے۔

اس گانے کی موسیقی ساحر علی بگا نے کمپوز کی، جو یقیناً آپ کو بھی خوب پسند آئے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ’ارتھ ٹو‘ کی ہدایات اداکار شان خود دے رہے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر فرحاد ہمایوں ہوں گے۔’ارتھ ٹو‘ دراصل بولی وڈ کی 1982 کی فلم ’ارتھ‘ کا سیکوئل ہے، جو کہ مکمل طور پر پاکستانی فلم ہے، جسے فلم ساز مہیش بھٹ کی بھی حمایت حاصل ہے۔1982 میں بننے والی ’ارتھ‘ کو مہیش بھٹ نے بنایا تھا، فلم نے خوب بزنس کیا تھا۔حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر بھی کچھ عرصہ پہلے ریلیز ہوا تھا جسے شائقین نے بیحد پسند کیا۔ٹریلر میں فلم کے تمام کرداروں کو اپنے اپنے کیریئر کو شروع کرنے اور پروفیشن کو کامیابیوں تک لے جانے کی جستجو سمیت جذباتی مسائل سے دوچار بھی دکھایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/12/2017 - 12:10:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :