عرفان کھوسٹ کی ڈرامہ سیریل ’’ چکر ‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل

سینئر اداکار ایک اور ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے کراچی روانہ ہو گئے

بدھ 20 دسمبر 2017 14:03

عرفان کھوسٹ کی ڈرامہ سیریل ’’ چکر ‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2017ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کی ڈرامہ سیریل ’’ چکر ‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عرفان کھوسٹ کی نجی ٹی وی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’ چکر ‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی ہے جس کی دیگر کاسٹ میں ریشم ، فریال گوہر ، زین اور نرگس رشید سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل کی ڈائریکٹر عرفان کھوسٹ کی صاحبزادی کنول کھوسٹ ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب عرفان کھوسٹ اپنی صاحبزادی کی ڈائریکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کررہے ہیں۔علاوہ ازیں عرفان کھوسٹ ایک اور ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے لئے کراچی روانہ ہو گئے ۔

وقت اشاعت : 20/12/2017 - 14:03:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :