کبھی فلم کی تلاش نہیں کی فلمیں خود مجھے منتخب کرتی ہیں‘ شاہ رخ خان

اتوار 11 فروری 2018 14:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) بالی ووڈ سپر سٹار کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ بھی فلم کی تلاش نہیں کی بلکہ فلمیں خود انہیں منتخب کرتی ہیں۔ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر اداکار کا فلم کے انتخاب کا اپنا معیار ہوتا ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ فلم مجھے خود منتخب کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 15 برسوں سے بطور پروڈیوسر بالی ووڈ میں اپنے فرائض انجام دے رہاہوں اور میں نے صرف ان فلموں میں کام کیا جن کے بارے میں لگا کہ مجھے ان فلموں میں کام کرنا چاہئے۔

صحافیوں کی جانب سے اکشے کمار کی سماجی مسائل پر مبنی فلموں جیسیٹوائلٹ، ایک پریم کتھا اورپیڈمین کے حوالے سے پوچھا گیا تو شاہ رخ نے کہا کہ ہر اداکار کے فلمیں منتخب کرنے کا الگ انداز ہوتا ہے، اسے جو موضوع ٹھیک لگتا ہے وہ اسی حساب سے فلموں میں کام کرتا ہے۔ شاہ رخ کے خیال میں فلموں کے ذریعے ایک مضبوط پیغام عوام تک پہنچایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود شائقین کو فلم سے جوڑے رکھنے کے لیے فلم میں تفریحی عنصر ہونا بھی ضروری ہے ورنہ لوگ بور ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/02/2018 - 14:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :