ارجن رامپال نے اہلیہ سے 20 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی

ارجن اور مہر علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے اسے باہمی رضامندی قرار دیا

منگل 29 مئی 2018 11:50

ارجن رامپال نے اہلیہ سے 20 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن رامپال نے اہلیہ مہر جیسیا کیساتھ 20 سالہ زندگی کے طویل سفر کے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال اور اٴْن کی اہلیہ مہر جیسیا کے درمیان کافی عرصے سے مختلف معاملات پر چپقلش چل رہی تھی جس کے بعد دونوں فنکاروں نے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

اداکار ارجن رامپال اور مہر جیسیا نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ’زندگی کے اس 20 سال حسین اور پیار سے بھرے سفر کو ہم آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتانا چاہتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی اپنی منزل کی جانب جانا چاہئے کیوں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط اور مستحکم رہے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ بھی ایسے ہی رہیں لیکن اب ہم ایک نیا سفر شروع کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب ہم دونوں ایک دوسرے سے دور دو الگ الگ فرد ہیں اور یہ بیان دیتے ہوئے عجیب محسوس کررہے ہیں لیکن یہ ہماری زندگی کا رخ ہے جہاں سچائی گم ہوچکی ہے جب کہ ہم ایک فیملی ہیں اور ہمارا پیار ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ رہے گا اور ہم ہمیشہ اپنی بیٹیوں مہیکا اور مائرہ کے لئے ہر وقت موجود رہیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے سپر ماڈل مہر جیسیا سے 1998 میں شادی کی تھی جس سے اٴْن کی دو بیٹیا مہیکا اور مائرہ ہیں۔
وقت اشاعت : 29/05/2018 - 11:50:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :