سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آئوٹ کرادیا

بدھ 6 جون 2018 16:38

سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے  آئوٹ کرادیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) بالی ووڈ میں اداکاراں کے درمیان سرد جنگ معمول سی بات ہے اوران کے درمیان فلم میں اہم کردار حاصل کرنے کے لئے رسہ کشی بھی ڈھکی چھپی بات نہیں اسی رسہ کشی میں سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آئوٹ کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سوادیس، جودھا اکبر اور موہن جو داڑو جیسی فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف ہدایت کار آسوتوش گواریکرمراٹھی فلم آپلا مانس کا ہندی ری میک بنارہے ہیں۔

اس فلم میں مرکزی کردارپہلے کرینہ کپور ادا کرنے والی تھیں تاہم انہیں کوئی وجہ بتائے بغیر ہی فلم سے آٹ کردیا گیا ہے۔آپلا مانس کے ہندی ری میک سے کرینہ کو سوناکشی سنہا کی وجہ سے آٹ کیا گیا ہے اوراب کرینہ کو پیش کیا گیا کرداردبنگ گرل نبھائیں گی۔ پے درپے کئی ناکام فلموں کے بعد یہ کردارسوناکشی سنہا کے فلمی کیریئر میں اہم مانا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 06/06/2018 - 16:38:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :