سونو سود کے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ سے کردار کی نئی جھلک جاری

پیر 23 جولائی 2018 13:58

سونو سود کے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ سے کردار کی نئی جھلک جاری
ممبئی۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار سونو سود کے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ سے ان کے کردار کی نئی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سونو سود کے ہدایتکار کرش کی رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ سے کردار کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں وہ مراٹھی کمانڈر ان چیف سداشیو رائو بہو کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی نئی جھلک میں انہوں نے سرخ رنگ کے کپڑے، پگڑی اور زیورات پہنے ہوئے ہیں فلم میں ایکشن مناظر اور تلوار بازی میں مہارت حاصل کرنے کے لئے انہیں بین الاقوامی فائٹ کوریوگرافر سے تربیت دی گئی ہے، فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت اور اتول کلکرنی بھی شامل ہیں، جو رواں سال 3اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/07/2018 - 13:58:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :