معروف اداکار اکرم اداس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

ہفتہ 11 اگست 2018 15:20

معروف اداکار اکرم اداس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) مریدکے قریب پاکستان سٹیج کے معروف اداکار اکرم اداس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، بتایا گیا ہے کہ اداکار اکرم اداس گزشتہ روز اپنی گاڑی میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ مریدکے کے قریب نامعلوم افراد نے اکرم اداس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں اداکار اکرم اداس کی گاڑی کو تین فائر لگے تاہم وہ بال بال بچ گئے، تھانہ مریدکے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2018 - 15:20:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :