اچھے کردار اور جاندار سکرپٹس میری ترجیح ہیں‘ زینب قیوم

کم وقت میں اچھا کام کرکے اپنے آپ کو ایک بار پھر منوانا چاہتی ہوں

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:07

اچھے کردار اور جاندار سکرپٹس میری ترجیح ہیں‘ زینب قیوم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) اداکارہ و ماڈل زینب قیوم المعروف زیڈ کیو نے کہا ہے کہ ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں مصروفیات کی بنا پرفلموں سے دور ہوں۔ کم وقت میں اچھا کام کرکے اپنے آپ کو ایک بار پھر منوانا چاہتی ہوں۔ اچھے کردار اور جاندار سکرپٹس میری ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا تفریحی فلموں کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کی ریکارڈ ساز کامیابی نے بتادیا ہے کہ لوگ تفریح سے بھرپور کامیڈی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے و معیاری ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش مند ہوں۔ کم وقت میں اچھا کام کرکے اپنے آپ کو ایک بار پھر منوانا چاہتی ہوں۔ مجھے اب تک بھارتی اور پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ملتی رہی ہیں۔ اچھے کردار اور جاندار سکرپٹس میری ترجیح ہے ۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 12:07:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :