موجودہ مقام اور شہرت تحفے میں نہیں ملی بلکہ مسلسل محنت سے ملی ہے ‘ اداکارہ نیلم منیر

بدھ 19 ستمبر 2018 12:47

موجودہ مقام اور شہرت تحفے میں نہیں ملی بلکہ مسلسل محنت سے ملی ہے ‘ اداکارہ نیلم منیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ موجودہ مقام اور شہرت کسی نے تحفے میں نہیں دی بلکہ اس کیلئے میں نے مسلسل لگن کے ساتھ محنت کی ہے اور کئی رکاوٹوںکے باوجود میں نے اپنا سفر جاری رکھا تب جا کر میری پہچان ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی تک اپنے کام سے مطمئن نہیں اور سمجھتی ہوں کہ مجھے ابھی بہت کچھ اور کرنا ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لیے تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ایک جیسا ہے مگر احسن خان کے ساتھ میری کیمسٹری زیادہ ملتی ہے اور اس لیے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مزہ آتا ہے ۔ جبکہ دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی بے شمار پراجیکٹس میں کام کر چکی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی طرح پاکستان میں بھی بڑا ٹیلنٹ موجود ہے مگر اسکو صرف موقع ملنے کی ضرورت ہے ۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 12:47:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :